اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے مصدقہ زرائع نے اعلان کیا ہے کہ روس اور شام کے لڑاکا طیاروں نے حماۃ اور رقہ کی مرکزی ہائے وے پر تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ایک کاروان کو منہدم کر دیا ہے کہ جو سخنہ میں موجود داعش دہشتگردوں کے لئے اسلحہ لے کر جا رہا تھا،۔
سخنہ تدمر شہر کے شمال پر ستر کیلومیٹر کے فاصے پر واقع شہر ہے کہ جہاں اس وقت داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف شام کی فوج اور اسکے اتحدایوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
اس شہر کو صوبہ دیرالزور اور حمص کے درمیان رابطے کا اصل مرکز سمجھا جاتا ہے کہ جو اس وقت داعش کے قبضے میں ہے۔
زرائع کے مطابق روسی اور شامی لڑاکا طیاروں کے حملے میں تکفیریوں کی دسیوں گاڑیاں منہدم ہوگئیں جن میں سے اکثر میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا جبکہ گاڑیوں میں صحرائی اسپتال اور دیگر اسلحہ لدا ہوا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169